احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: باب مَا جَاءَ فِي إِشَارَةِ الْمُسْلِمِ إِلَى أَخِيهِ بِالسِّلاَحِ
باب: مسلمان بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2162
حدثنا عبد الله بن الصباح العطار الهاشمي، حدثنا محبوب بن الحسن، حدثنا خالد الحذاء، عن محمد بن سيرين، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من اشار على اخيه بحديدة لعنته الملائكة "، قال ابو عيسى: وفي الباب عن ابي بكرة، وعائشة، وجابر، وهذا حديث حسن صحيح غريب من هذا الوجه، يستغرب من حديث خالد الحذاء، ورواه ايوب، عن محمد بن سيرين، عن ابي هريرة، نحوه، ولم يرفعه، وزاد فيه وإن كان اخاه لابيه وامه، قال: واخبرنا بذلك قتيبة، حدثنا حماد بن زيد، عن ايوب بهذا.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنے بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ کرتے تو فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے،
۲- یہ خالد حذاء کی روایت سے غریب سمجھی جاتی ہے،
۳- ایوب نے محمد بن سیرین کے واسطہ سے ابوہریرہ رضی الله عنہ سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے، لیکن اسے مرفوعاً نہیں بیان کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے «وإن كان أخاه لأبيه وأمه» اگرچہ اس کا سگا بھائی ہی کیوں نہ ہو،
۴- اس باب میں ابوبکرہ، ام المؤمنین عائشہ اور جابر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/البر والصلة 35 (2616) (تحفة الأشراف: 14464) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح غاية المرام (446)

Share this: