احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

195: باب مَا جَاءَ فِي رَكْعَتَىِ الْفَجْرِ مِنَ الْفَضْلِ
باب: فجر کی دونوں سنتوں کی فضیلت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 416
حدثنا صالح بن عبد الله الترمذي، حدثنا ابو عوانة، عن قتادة، عن زرارة بن اوفى، عن سعد بن هشام، عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ركعتا الفجر خير من الدنيا وما فيها " قال: وفي الباب عن علي , وابن عمر , وابن عباس، قال ابو عيسى: حديث عائشة حديث حسن صحيح، وقد روى احمد بن حنبل، عن صالح بن عبد الله الترمذي حديث عائشة.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: فجر کی دونوں رکعتیں دنیا اور دنیا میں جو کچھ ہے ان سب سے بہتر ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں علی، ابن عمر، اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ جنہیں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ان میں پڑھتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المسافرین 14 (725)، سنن النسائی/قیام اللیل 56 (1760، 265)، (تحفة الأشراف: 16106)، مسند احمد (6/149) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (437)

Share this: