احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

57: باب مَا يَقُولُ إِذَا سَمِعَ نَهِيقَ الْحِمَارِ
باب: جب گدھے کی آواز سنے تو کیا پڑھے؟
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3459
حدثنا قتيبة بن سعيد، حدثنا الليث، عن جعفر بن ربيعة، عن الاعرج، عن ابي هريرة رضي الله عنه، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " إذا سمعتم صياح الديكة فاسالوا الله من فضله فإنها رات ملكا، وإذا سمعتم نهيق الحمار فتعوذوا بالله من الشيطان فإنه راى شيطانا ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کا فضل مانگو، کیونکہ وہ اسی وقت بولتا ہے جب اسے کوئی فرشتہ نظر آتا ہے، اور جب گدھے کے رینکنے کی آواز سنو تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگو، کیونکہ وہ اس وقت شیطان کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/بدء الخلق 15 (3303)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء 20 (2729)، سنن ابی داود/ الأدب 115 (5102) (تحفة الأشراف: 13629)، و مسند احمد (2/321) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: