52: باب مَا جَاءَ فِي تَقْصِيرِ الصَّلاَةِ بِمِنًى
باب: منیٰ میں نماز قصر پڑھنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 882
حدثنا قتيبة، حدثنا ابو الاحوص، عن ابي إسحاق، عن حارثة بن وهب، قال: " صليت مع النبي صلى الله عليه وسلم بمنى آمن ما كان الناس واكثره ركعتين ". قال: وفي الباب عن ابن مسعود، وابن عمر، وانس. قال ابو عيسى: حديث حارثة بن وهب حديث حسن صحيح، وروي عن ابن مسعود، انه قال: صليت مع النبي صلى الله عليه وسلم بمنى ركعتين، ومع ابي بكر ومع عمر ومع عثمان ركعتين صدرا من إمارته، وقد اختلف اهل العلم في تقصير الصلاة بمنى لاهل مكة، فقال بعض اهل العلم: ليس لاهل مكة ان يقصروا الصلاة بمنى، إلا من كان بمنى مسافرا، وهو قول ابن جريج، وسفيان الثوري، ويحيى بن سعيد القطان، والشافعي، واحمد، وإسحاق، وقال بعضهم: لا باس لاهل مكة ان يقصروا الصلاة بمنى، وهو قول الاوزاعي، ومالك، وسفيان بن عيينة، وعبد الرحمن بن مهدي.
حارثہ بن وہب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں دو رکعت نماز پڑھی جب کہ لوگ ہمیشہ سے زیادہ مامون اور بےخوف تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- حارثہ بن وہب کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن مسعود، ابن عمر اور انس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- اور ابن مسعود رضی الله عنہ سے بھی مروی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں دو رکعتیں پڑھیں، پھر ابوبکر کے ساتھ، عمر کے ساتھ اور عثمان رضی الله عنہم کے ساتھ ان کے ابتدائی دور خلافت میں دو رکعتیں پڑھیں،
۴- اہل مکہ کے منیٰ میں نماز قصر کرنے کے سلسلے میں اہل علم کے درمیان اختلاف ہے۔ بعض اہل علم کہتے ہیں کہ اہل مکہ کے لیے جائز نہیں کہ وہ منیٰ میں نماز قصر کریں
۱؎، بجز ایسے شخص کے جو منیٰ میں مسافر کی حیثیت سے ہو، یہ ابن جریج، سفیان ثوری، یحییٰ بن سعید قطان، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا قول ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ اہل مکہ کے لیے منیٰ میں نماز قصر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ یہ اوزاعی، مالک، سفیان بن عیینہ، اور عبدالرحمٰن بن مہدی کا قول ہے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تقصیرالصلاة 2 (1083)، والحج 84 (1657)، صحیح مسلم/المسافرین 2 (696)، سنن ابی داود/ الحج 77 (1965)، سنن النسائی/تقصیر الصلاة 3 (1446)، (تحفة الأشراف: 3284)، مسند احمد (4/306) (صحیح)
وضاحت: ۱؎: ان لوگوں کے نزدیک منیٰ میں قصر کی وجہ منسک حج نہیں سفر ہے، مکہ اور منیٰ کے درمیان اتنی دوری نہیں کہ آدمی اس میں نماز قصر کرے، اور جوگ مکہ والوں کے لیے منیٰ میں قصر کو جائز کہتے ہیں ان کے نزدیک قصر کی وجہ سفر نہیں بلکہ اس کے حج کا نسک ہوتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1714)