احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: باب مَا جَاءَ فِي الشِّعَارِ
باب: شعار (یعنی جنگ میں کوڈ لفظ کے استعمال) کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1682
حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا وكيع، حدثنا سفيان، عن ابي إسحاق، عن المهلب بن ابي صفرة، عمن سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: " إن بيتكم العدو فقولوا: " حم " لا ينصرون "، قال ابو عيسى: وفي الباب، عن سلمة بن الاكوع، وهكذا روى بعضهم عن ابي إسحاق، مثل رواية الثوري، وروي عنه، عن المهلب بن ابي صفرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم مرسلا.
مہلب بن ابی صفرۃ ان لوگوں سے روایت کرتے ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: اگر رات میں تم پر دشمن حملہ کریں تو تم «حم لا ينصرون» کہو ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- بعض لوگوں نے اسی طرح ثوری کی روایت کے مثل ابواسحاق سبیعی سے روایت کی ہے، اور ابواسحاق سے یہ حدیث بواسطہ «عن المهلب بن أبي صفرة عن النبي صلى الله عليه وسلم» سے مرسل طریقہ سے بھی آئی ہے،
۲- اس باب میں سلمہ بن الاکوع رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الجہاد 78 (2597)، (تحفة الأشراف: 15679)، و مسند احمد (4/289) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: «شعار» اس مخصوص لفظ کو کہتے ہیں: جس کو لشکر والے خفیہ کوڈ کے طور پر آپس میں استعمال کرتے ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (3948 / التحقيق الثانى)

Share this: