احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

52: باب مَا جَاءَ فِي الْعَمَلِ فِي أَيَّامِ الْعَشْرِ
باب: ذی الحجہ کے پہلے عشرے (ابتدائی دس دن) کے عمل کے ثواب کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 757
حدثنا هناد، حدثنا ابو معاوية، عن الاعمش، عن مسلم هو البطين وهو ابن ابي عمران، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ما من ايام العمل الصالح فيهن احب إلى الله من هذه الايام العشر " فقالوا: يا رسول الله ولا الجهاد في سبيل الله، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ولا الجهاد في سبيل الله إلا رجل خرج بنفسه وماله فلم يرجع من ذلك بشيء ". وفي الباب عن ابن عمر، وابي هريرة، وعبد الله بن عمرو، وجابر. قال ابو عيسى: حديث ابن عباس حديث حسن صحيح غريب.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ذی الحجہ کے دس دنوں کے مقابلے میں دوسرے کوئی ایام ایسے نہیں جن میں نیک عمل اللہ کو ان دنوں سے زیادہ محبوب ہوں، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں، سوائے اس مجاہد کے جو اپنی جان اور مال دونوں لے کر اللہ کی راہ میں نکلا پھر کسی چیز کے ساتھ واپس نہیں آیا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح غریب ہے،
۲- اس باب میں ابن عمر، ابوہریرہ، عبداللہ بن عمرو بن العاص اور جابر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/العیدین 11 (969)، سنن ابی داود/ الصیام 61 (2437)، سنن ابن ماجہ/الصیام 39 (1727)، (تحفة الأشراف: 5614)، مسند احمد (1/224)، سنن الدارمی/الصوم 52 (1814) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1727)

Share this: