احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

79: باب وَمِنْ سُورَةِ الشَّمْسِ وَضُحَاهَا
باب: سورۃ «والشمس وضحاھا» سے بعض آیات کی تفسیر۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3343
حدثنا هارون بن إسحاق الهمداني، حدثنا عبدة بن سليمان، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن عبد الله بن زمعة، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يوما يذكر الناقة والذي عقرها، فقال: " إذ انبعث اشقاها سورة الشمس آية 12 " انبعث لها رجل عارم عزيز منيع في رهطه مثل ابي زمعة. (حديث مرفوع) (حديث موقوف) ثم سمعته يذكر النساء، فقال: " إلام يعمد احدكم فيجلد امراته جلد العبد ولعله ان يضاجعها من آخر يومه "، قال: ثم وعظهم في ضحكهم من الضرطة، فقال: " إلام يضحك احدكم مما يفعل ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
عبداللہ بن زمعہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دن اس اونٹنی کا (مراد صالح علیہ السلام کی اونٹنی) اور جس شخص نے اس اونٹنی کی کوچیں کاٹی تھیں کا ذکر کرتے ہوئے سنا، آپ نے یہ آیت «إذ انبعث أشقاها» تلاوت کی، اس کام کے لیے ایک «شرِّ» سخت دل طاقتور، قبیلے کا قوی و مضبوط شخص اٹھا، مضبوط و قوی ایسا جیسے زمعہ کے باپ ہیں، پھر میں نے آپ کو عورتوں کا ذکر کرتے ہوئے سنا، آپ نے فرمایا: آخر کیوں کوئی اپنی بیوی کو غلام کو کوڑے مارنے کی طرح کوڑے مارتا ہے اور جب کہ اسے توقع ہوتی ہے کہ وہ اس دن کے آخری حصہ میں (یعنی رات میں) اس کے پہلو میں سوئے بھی، انہوں نے کہا: پھر آپ نے کسی کے ہوا خارج ہو جانے پر ان کے ہنسنے پر انہیں نصیحت کی، آپ نے فرمایا: آخر تم میں کا کوئی کیوں ہنستا (و مذاق اڑاتا) ہے جب کہ وہ خود بھی وہی کام کرتا ہے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/أحادیث الأنبیاء 17 (3377)، وتفسیر الشمس 1 (4942)، والنکاح 94 (5204)، والأدب 43 (6042)، صحیح مسلم/الجنة والنار 13 (2855)، سنن ابن ماجہ/النکاح 51 (1983) (تحفة الأشراف: 5294) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث میں صالح علیہ السلام کی اونٹنی کی کوچیں کاٹنے والے بدبخت کے ذکر کے ساتھ اسلام کی دو اہم ترین اخلاقی تعلیمات کا ذکر ہے، ۱- اپنی شریک زندگی کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور
۲- مجلس میں کسی کی ریاح زور سے خارج ہو جانے پر نہ ہنسنے کا مشورہ، کس حکیمانہ پیرائے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں باتوں کی تلقین کی ہے! قابل غور ہے، «فداہ أبی وأمی»۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1983)

Share this: