احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

78: باب وَمِنْ سُورَةِ الْفَجْرِ
باب: سورۃ الفجر سے بعض آیات کی تفسیر۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3342
حدثنا ابو حفص عمرو بن علي، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، وابو داود، قالا: حدثنا همام، عن قتادة، عن عمران بن عصام، عن رجل من اهل البصرة، عن عمران بن حصين، ان النبي صلى الله عليه وسلم سئل عن الشفع والوتر ؟ فقال: " هي الصلاة بعضها شفع وبعضها وتر ". قال ابو عيسى: هذا حديث غريب، لا نعرفه إلا من حديث قتادة، وقد رواه خالد بن قيس الحداني، عن قتادة ايضا.
عمران بن حصین رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے «شفع» اور «وتر» کے بارے میں پوچھا گیا کہ «شفع» (جفت) اور «الوتر» (طاق) سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا: اس سے مراد نماز ہے، بعض نمازیں «شفع» (جفت) ہیں اور بعض نمازیں «وتر» (طاق) ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- ہم اسے صرف قتادہ کی روایت سے جانتے ہیں،
۳- خالد بن قیس حدانی نے بھی اسے قتادہ سے روایت کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 1089) (ضعیف الإسناد) (سند میں ایک مبہم راوی ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3342) إسناده ضعيف ¤ قتادة عنعن (تقدم:30) ورجل من أهل البصرة مجهول

Share this: