احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

82: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا
باب: روزہ دار کو افطار کرانے کی فضیلت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 807
حدثنا هناد، حدثنا عبد الرحيم، عن عبد الملك بن ابي سليمان، عن عطاء، عن زيد بن خالد الجهني، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من فطر صائما كان له مثل اجره غير انه لا ينقص من اجر الصائم شيئا ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
زید بن خالد جہنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی روزہ دار کو افطار کرایا تو اسے بھی اس کے برابر ثواب ملے گا، بغیر اس کے کہ روزہ دار کے ثواب میں سے ذرا بھی کم کیا جائے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الصیام 45 (1746)، (تحفة الأشراف: 3760)، مسند احمد (4/114-115، 116) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1746)

Share this: