احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: بَابُ مَا جَاءَ مِنَ الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
باب: قبلہ کی طرف منہ کر کے پیشاب یا پاخانہ کرنے کی رخصت​۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 9
حدثنا محمد بن بشار , ومحمد بن المثنى , قالا: حدثنا وهب بن جرير، حدثنا ابي، عن محمد بن إسحاق، عن ابان بن صالح، عن مجاهد، عن جابر بن عبد الله، قال: " نهى النبي صلى الله عليه وسلم ان نستقبل القبلة ببول، فرايته قبل ان يقبض بعام يستقبلها ". وفي الباب عن ابي قتادة , وعائشة , وعمار بن ياسر. قال ابو عيسى: حديث جابر في هذا الباب حسن غريب.
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ ہم پیشاب کے وقت قبلہ کی طرف منہ کریں، پھر میں نے وفات سے ایک سال پہلے آپ کو قبلہ کی طرف منہ کر کے پیشاب کرتے ہوئے دیکھا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس باب میں جابر رضی الله عنہ کی یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- اس باب میں ابوقتادہ، عائشہ، اور عمار بن یاسر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الطہارة (13) سنن ابن ماجہ/الطہارة 18 (325) (تحفة الأشراف: 2574) (صحیح) (سند میں محمد بن اسحاق صدوق ہیں، لیکن شواہد کی وجہ سے یہ حدیث صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (325)

Share this: