احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: باب مِنْهُ
باب: سوتے وقت پڑھی جانے والی دعاؤں سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3398
حدثنا ابن ابي عمر، حدثنا سفيان، عن عبد الملك بن عمير، عن ربعي بن حراش، عن حذيفة بن اليمان رضي الله عنهما، ان النبي صلى الله عليه وسلم: " كان إذا اراد ان ينام وضع يده تحت راسه، ثم قال: اللهم قني عذابك يوم تجمع او تبعث عبادك ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
حذیفہ بن یمان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے تو اپنا ہاتھ اپنے سر کے نیچے رکھتے، پھر پڑھتے: «اللهم قني عذابك يوم تجمع أو تبعث عبادك» اے اللہ! مجھے تو اس دن کے عذاب سے بچا لے جس دن تو اپنے بندوں کو جمع کرے گا یا اٹھائے گا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 2320) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (2754) ، الكلم الطيب (37 / 39)

Share this: