احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: باب مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
باب: جھاڑ پھونک کی اجازت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2056
حدثنا عبدة بن عبد الله الخزاعي، حدثنا معاوية بن هشام، عن سفيان، عن عاصم، عن عبد الله بن الحارث، عن انس، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم " رخص في الرقية من الحمة والعين والنملة ".
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچھو کے ڈنک، نظر بد اور پسلی میں نکلنے والے دانے کے سلسلے میں، جھاڑ پھونک کی اجازت دی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: الطب 34 (3516) (تحفة الأشراف: 941) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

سنن ترمذي حدیث نمبر: 2056M
حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا يحيى بن آدم، وابو نعيم، قالا: حدثنا سفيان، عن عاصم الاحول، عن يوسف بن عبد الله بن الحارث، عن انس بن مالك، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم " رخص في الرقية من الحمة والنملة "، قال ابو عيسى: وهذا عندي اصح من حديث معاوية بن هشام، عن سفيان، قال ابو عيسى: وفي الباب عن بريدة، وعمران بن حصين، وجابر، وعائشة، وطلق بن علي، وعمرو بن حزم، وابي خزامة، عن ابيه.
اس سند سے انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچھو کے ڈنک اور پسلی میں نکلنے والے دانے کے سلسلے میں جھاڑ پھونک کرانے کی اجازت دی۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- یہ حدیث میرے نزدیک اس حدیث سے زیادہ صحیح ہے جسے معاویہ بن ہشام نے سفیان سے روایت کی ہے،
۳- اس باب میں بریدہ، عمران بن حصین، جابر، عائشہ، طلق بن علی، عمرو بن حزم اور ابوخزامہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ماقبلہ (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: