احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الرُّقْيَةِ
باب: جھاڑ پھونک کی کراہت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2055
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، حدثنا سفيان، عن منصور، عن مجاهد، عن عقار بن المغيرة بن شعبة، عن ابيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من اكتوى او استرقى فقد برئ من التوكل "، قال ابو عيسى: وفي الباب عن ابن مسعود، وابن عباس، وعمران بن حصين، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
مغیرہ بن شعبہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے بدن داغا یا جھاڑ پھونک کرائی وہ توکل کرنے والوں میں سے نہ رہا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن مسعود، ابن عباس اور عمران بن حصین رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الطب 23 (3489) (تحفة الأشراف: 11518) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: شرکیہ الفاظ یا ایسے الفاظ جن کے معنی و مفہوم واضح نہ ہوں ان کے ذریعہ جھاڑ پھونک ممنوع ہے، ماثور الفاظ کے ساتھ جھاڑ پھونک جائز ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3489)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(2055) ¤ إسناده ضعيف /جه 3489 ¤ مجاھد سمعه من عقار ولكن لم يضبطه جيدًا فثبته فيه حسان بن أبى وجزة وھو مجھول الحال

Share this: