احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

83: باب مَا جَاءَ فِي الظُّلْمِ
باب: ظلم کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2030
حدثنا عباس العنبري، حدثنا ابو داود الطيالسي، عن عبد العزيز بن عبد الله بن ابي سلمة، عن عبد الله بن دينار، عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " الظلم ظلمات يوم القيامة "، قال ابو عيسى: وفي الباب عن عبد الله بن عمرو، وعائشة، وابي موسى، وابي هريرة، وجابر، وهذا حديث حسن صحيح غريب، من حديث ابن عمر.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ظلم کرنا قیامت کے دن تاریکیوں کا سبب ہے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث ابن عمر کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے،
۲- اس باب میں عبداللہ بن عمرو، عائشہ، ابوموسیٰ، ابوہریرہ، اور جابر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المظالم 8 (2447)، صحیح مسلم/البر والصلة 15 (2579) (تحفة الأشراف: 7209)، و مسند احمد (2/92، 106، 136، 137، 156، 159، 191، 195) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی ظلم کرنے والا اپنے ظلم کے سبب قیامت کے دن مختلف قسم کے مصائب سے دوچار ہو گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: