احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: باب مَا جَاءَ فِي الصَّفِّ وَالتَّعْبِئَةِ عِنْدَ الْقِتَالِ
باب: لڑائی کے وقت صف بندی اور لشکر کی ترتیب کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1677
حدثنا حدثنا محمد بن حميد الرازي، حدثنا سلمة بن الفضل، عن محمد بن إسحاق، عن عكرمة، عن ابن عباس، عن عبد الرحمن بن عوف، قال: " عبانا النبي صلى الله عليه وسلم ببدر ليلا "، قال ابو عيسى: وفي الباب، عن ابي ايوب، وهذا حديث غريب لا نعرفه إلا من هذا الوجه، وسالت محمد بن إسماعيل، عن هذا الحديث فلم يعرفه، وقال: محمد بن إسحاق، سمع من عكرمة، وحين رايته كان حسن الراي في محمد بن حميد الرازي، ثم ضعفه بعد.
عبدالرحمٰن بن عوف رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام بدر میں رات کے وقت ہمیں مناسب جگہوں پر متعین کیا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس باب میں ابوایوب سے بھی روایت ہے، یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں،
۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا: تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا: محمد بن اسحاق کا سماع عکرمہ سے ثابت ہے، اور جب میں نے بخاری سے ملاقات کی تھی تو وہ محمد بن حمید الرازی کے بارے میں اچھی رائے رکھتے تھے، پھر بعد میں ان کو ضعیف قرار دیا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 9724) (ضعیف الإسناد) (اس کے راوی محمد بن حمید رازی ضعیف ہیں)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دشمنوں سے مقابلہ آرائی سے پہلے مجاہدین کی صف بندی کرنا اور مناسب جگہوں پر انہیں متعین کرنا ضروری ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(1677) إسناده ضعيف ¤ ابن إسحاق عنعن (تقدم:85) وفيه علة أخري وھي ضعف محمد بن حميد (تقدم:85)

Share this: