احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

39: باب مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ قَبْلَ الطَّعَامِ وَبَعْدَهُ
باب: کھانے سے پہلے اور بعد میں وضو کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1846
حدثنا يحيى بن موسى، حدثنا عبد الله بن نمير، حدثنا قيس بن الربيع، قال: ح وحدثنا قتيبة، حدثنا عبد الكريم الجرجاني، قيس بن الربيع المعنى واحد، عن ابي هاشم يعني الرماني، عن زاذان، عن سلمان، قال: " قرات في التوراة ان بركة الطعام الوضوء بعده "، فذكرت ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم، فاخبرته بما قرات في التوراة فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " بركة الطعام الوضوء قبله والوضوء بعده "، قال: وفي الباب عن انس، وابي هريرة، قال ابو عيسى: لا نعرف هذا الحديث إلا من حديث قيس بن الربيع، وقيس بن الربيع يضعف في الحديث، وابو هاشم الرماني اسمه يحيى بن دينار.
سلمان فارسی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے تورات میں پڑھا ہے کہ کھانے کی برکت کھانے کے بعد وضو کرنے میں ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے بیان کیا اور جو کچھ تورات میں پڑھا تھا اسے بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھانے کی برکت کھانے سے پہلے اور اس کے بعد وضو کرنے میں ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس حدیث کو ہم صرف قیس بن ربیع کی روایت سے جانتے ہیں،
۲- اور قیس بن ربیع حدیث بیان کرنے میں ضعیف ہیں،
۳- اس باب میں انس اور ابوہریرہ رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الأطعمة 12 (3761)، (تحفة الأشراف: 4489) (ضعیف) (سند میں قیس بن ربیع ضعیف راوی ہںأ)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (168) ، مختصر الشمائل (159) //، ضعيف أبي داود (804 / 3761) ، ضعيف الجامع الصغير (2331) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(1846) إسناده ضعيف / د 3761

Share this: