احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: باب مَا جَاءَ فِي شُرْبِ أَبْوَالِ الإِبِلِ
باب: اونٹ کا پیشاب پینے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1845
حدثنا الحسن بن محمد الزعفراني، حدثنا عفان، حدثنا حماد بن سلمة، اخبرنا حميد، وثابت، وقتادة، عن انس، ان ناسا من عرينة قدموا المدينة فاجتووها فبعثهم النبي صلى الله عليه وسلم في إبل الصدقة، وقال: " اشربوا من ابوالها والبانها "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح غريب من هذا الوجه وقد روي هذا الحديث من غير وجه، عن انس رواه ابو قلابة، عن انس، ورواه سعيد بن ابي عروبة، عن قتادة، عن انس.
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ مدینہ آئے، انہیں مدینہ کی آب و ہوا راس نہیں آئی، اس لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں صدقہ کے اونٹوں میں بھیجا اور فرمایا: اونٹوں کا پیشاب اور دودھ پیو۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے،
۲- یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی انس سے آئی ہے، ابوقلابہ نے اسے انس سے روایت کی ہے اور سعید بن ابی عروبہ نے بھی اسے قتادہ کے واسطہ سے انس سے روایت کی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم 72 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2578)

Share this: