احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

74: باب مَا جَاءَ فِي الصَّوْمِ فِي الشِّتَاءِ
باب: سردی کے روزہ کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 797
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا يحيى بن سعيد، حدثنا سفيان، عن ابي إسحاق، عن نمير بن عريب، عن عامر بن مسعود، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " الغنيمة الباردة الصوم في الشتاء ". قال ابو عيسى: هذا حديث مرسل، عامر بن مسعود لم يدرك النبي صلى الله عليه وسلم، وهو والد إبراهيم بن عامر القرشي، الذي روى عنه شعبة، والثوري.
عامر بن مسعود سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھنڈا ٹھنڈا بغیر محنت کا مال غنیمت یہ ہے کہ روزہ سردی میں ہو۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث مرسل ہے۔ عامر بن مسعود نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں پایا۔ یہ ابراہیم بن عامر قرشی کے والد ہیں جن سے شعبہ اور ثوری نے روایت کی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 5049) (صحیح) (متابعات وشواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی ’’ نمیربن عریب ‘‘ لین الحدیث ہیں، نیز یہ حدیث مرسل ہے، دیکھئے: الصحیحہ رقم: 1922، تراجع الألبانی 473)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1922) ، الروض النضير (69)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(797) ضعيف ¤ أبو إسحاق عنعن (تقدم:107) وللحديث شواھد ضعيفة وقال أبو ھريرة : ”الغنيمة الباردة الصوم فى الشتاء“ أخرجه البيھقي(297/4) بإسناد صحيح عنه

Share this: