احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: باب مَا جَاءَ فِي الْحُبِّ فِي اللَّهِ
باب: اللہ کی خاطر محبت کرنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2390
حدثنا حدثنا احمد بن منيع، حدثنا كثير بن هشام، حدثنا جعفر بن برقان، حدثنا حبيب بن ابي مرزوق، عن عطاء بن ابي رباح، عن ابي مسلم الخولاني، حدثني معاذ بن جبل، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " قال الله عز وجل: المتحابون في جلالي لهم منابر من نور يغبطهم النبيون والشهداء " , وفي الباب عن ابي الدرداء، وابن مسعود، وعبادة بن الصامت، وابي هريرة، وابي مالك الاشعري، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح، وابو مسلم الخولاني اسمه: عبد الله بن ثوب.
معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: میری عظمت و بزرگی کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کے لیے قیامت کے دن نور (روشنی) کے ایسے منبر ہوں گے جن پر انبیاء اور شہداء بھی رشک کریں ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابو الدرداء، ابن مسعود، عبادہ بن صامت، ابوہریرہ اور ابو مالک اشعری رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 11325)، وانظر: مسند احمد (5/229، 239) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مفہوم یہ ہے کہ اللہ کی عظمت و بزرگی کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کا مقام و مرتبہ اس قدر اونچا ہو گا کہ انبیاء و شہداء باوجود یہ کہ سب سے اونچے مراتب پر فائز ہوں گے اگر دوسروں کے حال پر قیامت کے دن رشک کرتے تو ایسے لوگوں کے مراتب پر ضرور رشک کرتے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (5011 / التحقيق الثانى) ، التعليق الرغيب (4 / 47)

Share this: