احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

107: باب
باب:۔۔۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3559
حدثنا حسين بن يزيد الكوفي، حدثنا ابو يحيى الحماني، حدثنا عثمان بن واقد، عن ابي نصيرة، عن مولى لابي بكر، عن ابي بكر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ما اصر من استغفر ولو فعله في اليوم سبعين مرة ". قال ابو عيسى: هذا غريب، إنما نعرفه من حديث ابي نصيرة وليس إسناده بالقوي.
ابوبکر صدیق رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص گناہ کر کے توبہ کر لے اور اپنے گناہ پر نادم ہو تو وہ چاہے دن بھر میں ستر بار بھی گناہ کر ڈالے وہ گناہ پر مُصر اور بضد نہیں مانا جائے گا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- ہم اسے صرف ابونصیرہ کی روایت سے جانتے ہیں
۳- اور اس کی سند زیادہ قوی نہیں ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الصلاة 361 (1514) (تحفة الأشراف: 6628) (ضعیف) (اس کی سند میں ایک مبہم راوی ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (2340) ، ضعيف أبي داود (267) // (326 / 1514) ، ضعيف الجامع الصغير (5004) //

Share this: