احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

72: باب مَا جَاءَ فِي اللَّعْنِ وَالطَّعْنِ
باب: لعنت ملامت اور طعن و تشنیع کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2019
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا ابو عامر، عن كثير بن زيد، عن سالم، عن ابن عمر، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " لا يكون المؤمن لعانا "، قال ابو عيسى: وفي الباب عن عبد الله بن مسعود، وهذا حديث حسن غريب، وروى بعضهم بهذا الإسناد، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " لا ينبغي للمؤمن ان يكون لعانا " وهذا الحديث مفسر.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن لعن و طعن کرنے والا نہیں ہوتا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- اس باب میں عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے،
۳- بعض لوگوں نے اسی سند سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یوں روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا: مومن کے لیے مناسب نہیں ہے کہ وہ لعن وطعن کرنے والا ہو، یہ حدیث پہلی حدیث کی وضاحت کر رہی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 6794) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (4848 / التحقيق الثانى) ، ظلال الجنة (1014)

Share this: