احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

84: باب وَمِنْ سُورَةِ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ
باب: سورۃ «اقرأ باسم ربک» سے بعض آیات کی تفسیر۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3348
حدثنا عبد بن حميد، اخبرنا عبد الرزاق، عن معمر، عن عبد الكريم الجزري، عن عكرمة، عن ابن عباس رضي الله عنهما، سندع الزبانية سورة العلق آية 18، قال: قال ابو جهل: لئن رايت محمدا يصلي لاطان على عنقه، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " لو فعل لاخذته الملائكة عيانا ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح غريب.
‏‏‏‏ عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما آیت «سندع الزبانية» ہم بھی جہنم کے پیادوں کو بلا لیں گے (العلق: ۱۸)، کی تفسیر کرتے ہوئے کہتے ہیں: ابوجہل نے کہا: اگر میں نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو نماز پڑھتے دیکھ لیا تو اس کی گردن کو لاتوں سے روندوں گا، یہ بات آپ نے سنی تو فرمایا: اگر وہ ایسا کرتا تو فرشتے اسے دیکھتے ہی دبوچ لیتے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تفسیر سورة العلق 4 (4958) (تحفة الأشراف: 6148) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: