احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

83: باب وَمِنْ سُورَةِ التِّينِ
باب: سورۃ والتین سے بعض آیات کی تفسیر۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3347
حدثنا ابن ابي عمر، حدثنا سفيان، عن إسماعيل بن امية، قال: سمعت رجلا بدويا اعرابيا، يقول: سمعت ابا هريرة يرويه يقول: " من قرا والتين والزيتون، فقرا: اليس الله باحكم الحاكمين سورة التين آية 8، فليقل: بلى وانا على ذلك من الشاهدين ". قال ابو عيسى: هذا حديث إنما يروى بهذا الإسناد عن هذا الاعرابي، عن ابي هريرة ولا يسمى.
اسماعیل بن امیہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک بدوی اعرابی کو کہتے ہوئے سنا، میں نے ابوہریرہ رضی الله عنہ کو اسے روایت کرتے ہوئے سنا ہے، وہ کہتے تھے جو شخص (سورۃ) «والتين والزيتون» پڑھے اور پڑھتے ہوئے «أليس الله بأحكم الحاكمين» تک پہنچے تو کہے: «بلى وأنا على ذلك من الشاهدين»۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اسی سند کے ساتھ اسی اعرابی سے ابوہریرہ رضی الله عنہ کے واسطے سے مروی ہے اور اس اعرابی کا نام نہیں لیا گیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الصلاة 154 (887) (تحفة الأشراف: 15500) (ضعیف) (اس کا ایک راوی مبہم شخص ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، ضعيف أبي داود (156) // عندنا (188 / 887) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(3347) إسناده ضعيف ¤ رجل بدوي أعرابي : مجهول (المجموع شرح المهذب 67/4)

Share this: