احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

15: باب مَا جَاءَ فِي تَعْلِيمِ الْقُرْآنِ
باب: تعلیم قرآن کی فضیلت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2907
حدثنا محمود بن غيلان، حدثنا ابو داود، انبانا شعبة، اخبرني علقمة بن مرثد، قال: سمعت سعد بن عبيدة يحدث، عن ابي عبد الرحمن، عن عثمان بن عفان، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " خيركم من تعلم القرآن وعلمه "، قال ابو عبد الرحمن: فذاك الذي اقعدني مقعدي هذا، وعلم القرآن في زمن عثمان حتى بلغ الحجاج بن يوسف، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
عثمان بن عفان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن سیکھے اور سکھلائے، ابوعبدالرحمٰن سلمی (راوی حدیث) کہتے ہیں: یہی وہ چیز ہے جس نے مجھے اپنی اس نشست گاہ (مسند) پر بٹھا رکھا ہے، عثمان کے زمانہ میں قرآن کی تعلیم دینی شروع کی (اور دیتے رہے) یہاں تک حجاج بن یوسف کے زمانہ میں یہ سلسلہ چلتا رہا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/فضائل القرآن 21 (5027)، سنن ابی داود/ الصلاة 349 (1452)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 16 (211) (تحفة الأشراف: 9813) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (211)

Share this: