احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

119: باب مَا جَاءَ فِي الْقِرَاءَةِ فِي صَلاَةِ الْعِشَاءِ
باب: عشاء میں پڑھی جانے والی سورتوں کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 309
حدثنا عبدة بن عبد الله الخزاعي البصري، حدثنا زيد بن الحباب، حدثنا حسين بن واقد، عن عبد الله بن بريدة، عن ابيه، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم " يقرا في العشاء الآخرة ب: الشمس وضحاها ونحوها من السور " قال: وفي الباب عن البراء بن عازب , وانس، قال ابو عيسى: حديث بريدة حديث حسن، وقد روي عن النبي صلى الله عليه وسلم انه " قرا في العشاء الآخرة ب: التين والزيتون "، وروي عن عثمان بن عفان انه كان يقرا في العشاء بسور من اوساط المفصل نحو سورة المنافقين واشباهها، وروي عن اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم والتابعين انهم قرءوا باكثر من هذا واقل، فكان الامر عندهم واسع في هذا، واحسن شيء في ذلك ما روي عن النبي صلى الله عليه وسلم انه " قرا ب: الشمس وضحاها و التين والزيتون ".
بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم عشاء میں «والشمس وضحاها» اور اس جیسی سورتیں پڑھتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- بریدہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن ہے،
۲- اس باب میں براء بن عازب اور انس رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔
۳- نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے عشاء میں سورۃ «والتين والزيتون» پڑھی۔
۴- عثمان بن عفان سے مروی ہے کہ وہ عشاء میں «وساط مفصل» کی سورتیں جیسے سورۃ المنافقون اور اس جیسی دوسری سورتیں پڑھا کرتے تھے،
۵- صحابہ کرام اور تابعین سے یہ بھی مروی ہے کہ ان لوگوں نے اس سے زیادہ اور اس سے کم بھی پڑھی ہے۔ گویا ان کے نزدیک معاملے میں وسعت ہے لیکن اس سلسلے میں سب سے بہتر چیز جو نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے مروی ہے وہ یہ کہ آپ نے سورۃ «والشمس وضحاها» اور سورۃ «والتين والزيتون» پڑھی۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الافتتاح 71 (1000)، (تحفة الأشراف: 1962)، مسند احمد (5/354، 355) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، صفة الصلاة // 97 //

Share this: