احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: باب مَا جَاءَ فِي صِفَةِ الْحَوْضِ
باب: حوض کوثر کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2442
حدثنا محمد بن يحيى، حدثنا بشر بن شعيب بن ابي حمزة، حدثني ابي، عن الزهري، عن انس بن مالك، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " إن في حوضي من الاباريق بعدد نجوم السماء " , قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح غريب من هذا الوجه.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک میرے حوض پر آسمان کے تاروں کی تعداد کے برابر پیالے ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الرقاق 53 (6580)، صحیح مسلم/الفضائل 9 (2303)، سنن ابن ماجہ/الزہد 36 (4305) (تحفة الأشراف: 1503)، و مسند احمد (3/225، 238) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4304)

Share this: