احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ حم الدُّخَانِ
باب: سورۃ الدخان کی فضیلت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2888
حدثنا سفيان بن وكيع، حدثنا زيد بن حباب، عن عمر بن ابي خثعم، عن يحيى بن ابي كثير، عن ابي سلمة، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من قرا حم الدخان في ليلة اصبح يستغفر له سبعون الف ملك "، قال ابو عيسى: هذا حديث غريب لا نعرفه إلا من هذا الوجه، وعمر بن ابي خثعم يضعف، قال محمد: وهو منكر الحديث.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص سورۃ «حم الدخان» کسی رات میں پڑھے وہ اس حال میں صبح کرے گا کہ اس کے لیے ستر ہزار فرشتے دعائے مغفرت کر رہے ہوں گے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں،
۳- عمر بن ابی خثعم ضعیف قرار دیئے گئے ہیں، محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ وہ منکر الحدیث ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 15413) (موضوع) (مولف نے سبب بیان کر دیا ہے)

قال الشيخ الألباني: موضوع، المشكاة (2149) // ضعيف الجامع الصغير (5766) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(2888) إسناده ضعيف جدًا ¤ عمر بن أبى خثعم : منكر الحديث (تقدم: 435)

Share this: