احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

71: بَابٌ
باب: بعض چیزوں سے پناہ طلب کرنے کا باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3484
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا ابو عامر العقدي، حدثنا ابو مصعب المدني، عن عمرو بن ابي عمرو مولى المطلب، عن انس بن مالك رضي الله عنه، قال: كثيرا ما كنت اسمع النبي صلى الله عليه وسلم يدعو بهؤلاء الكلمات: " اللهم إني اعوذ بك من الهم والحزن، والعجز والكسل، والبخل، وضلع الدين، وغلبة الرجال ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب من هذا الوجه من حديث عمرو بن ابي عمرو.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اکثر و بیشتر ان الفاظ سے دعا مانگتے سنتا تھا: «اللهم إني أعوذ بك من الهم والحزن والعجز والكسل والبخل وضلع الدين وغلبة الرجال» اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں فکرو غم سے، عاجزی سے اور کاہلی سے اور بخیلی سے اور قرض کے غلبہ سے اور لوگوں کے قہر و ظلم و زیادتی سے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے یعنی عمرو بن ابی عمرو کی روایت سے حسن غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجھاد 25 (2862)، وتفسیر سورة النحل 1 (4707)، والدعوات 38 (6370)، و42 (6374)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء 15 (2706)، سنن ابی داود/ الصلاة 367 (1540)، سنن النسائی/الاستعاذة 6 (5450) (تحفة الأشراف: 1115)، و مسند احمد (3/113، 117، 208، 214، 231) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح غاية المرام (347) ، صحيح أبي داود (1377 - 1478)

Share this: