احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

72: باب مَا جَاءَ فِي عَقْدِ التَّسْبِيحِ بِالْيَدِ
باب: انگلیوں پر تسبیح گننے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3486
حدثنا محمد بن عبد الاعلى بصري، حدثنا عثام بن علي، عن الاعمش، عن عطاء بن السائب، عن ابيه، عن عبد الله بن عمرو، قال: رايت النبي صلى الله عليه وسلم " يعقد التسبيح بيده ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب من هذا الوجه من حديث الاعمش، عن عطاء بن السائب، وروى شعبة، والثوري هذا الحديث عن عطاء بن السائب بطوله، وفي الباب، عن يسيرة بنت ياسر، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يا معشر النساء، اعقدن بالانامل فإنهن مسئولات مستنطقات ".
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تسبیح کا شمار اپنے ہاتھ کی انگلیوں پر کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، یعنی اعمش کی روایت سے جسے وہ عطاء بن سائب سے روایت کرتے ہیں،
۲- شعبہ اور ثوری نے یہ پوری حدیث عطاء بن سائب سے روایت کی ہے،
۲- اس باب میں یسیرہ بنت یاسر رضی الله عنہا سے بھی روایت ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عورتوں کی جماعت! تم تسبیحات کا شمار انگلیوں کے پوروں سے کر لیا کرو، کیونکہ ان سے پوچھا جائے گا اور انہیں گویائی عطا کی جائے گی۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم 3412 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح وهو مكرر الحديث (3652)

Share this: