احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

109: باب مَا جَاءَ فِي التَّسْلِيمِ فِي الصَّلاَةِ
باب: نماز میں سلام پھیرنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 295
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، حدثنا سفيان، عن ابي إسحاق، عن ابي الاحوص، عن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم انه كان " يسلم عن يمينه وعن يساره السلام عليكم ورحمة الله السلام عليكم ورحمة الله " قال: وفي الباب عن سعد بن ابي وقاص , وابن عمر , وجابر بن سمرة , والبراء , وابي سعيد , وعمار , ووائل بن حجر , وعدي بن عميرة , وجابر بن عبد الله. قال ابو عيسى: حديث ابن مسعود حديث حسن صحيح، والعمل عليه عند اكثر اهل العلم من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم ومن بعدهم، وهو قول: سفيان الثوري وابن المبارك , واحمد , وإسحاق.
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں اور بائیں «السلام عليكم ورحمة الله السلام عليكم ورحمة الله» کہہ کر سلام پھیرتے تھے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابن مسعود رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں سعد بن ابی وقاص، ابن عمر، جابر بن سمرہ، براء، ابوسعید، عمار، وائل بن حجر، عدی بن عمیرہ اور جابر بن عبداللہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
۳- صحابہ کرام اور ان کے بعد کے لوگوں میں سے اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے، اور یہی سفیان ثوری، ابن مبارک، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الصلاة 189 (996)، سنن النسائی/السہو 71 (1323)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 28 (914)، (تحفة الأشراف: 9504)، مسند احمد (1/390، 406، 409، 414، 444، 448)، سنن الدارمی/الصلاة 87 (1385) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے دونوں طرف دائیں اور بائیں سلام پھیرنے کی مشروعیت ثابت ہوتی ہے، ابوداؤد کی روایت میں «حتى يرى بياض خده» کا اضافہ ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (914)

Share this: