احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: باب كَانَ يُعَلِّمُهُمْ مِنَ الْحُمَّى وَمِنَ الأَوْجَاعِ كُلِّهَا
باب: بخار کے علاج سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2075
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا ابو عامر العقدي، حدثنا إبراهيم بن إسماعيل بن ابي حبيبة، عن داود بن حصين، عن عكرمة، عن ابن عباس، ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يعلمهم من الحمى ومن الاوجاع كلها ان يقول: " بسم الله الكبير، اعوذ بالله العظيم من شر كل عرق نعار، ومن شر حر النار "، قال ابو عيسى: هذا حديث غريب، لا نعرفه إلا من حديث إبراهيم بن إسماعيل بن ابي حبيبة، وإبراهيم يضعف في الحديث، ويروى: عرق يعار.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو بخار اور ہر قسم کے درد میں یہ دعا پڑھنا سکھاتے تھے، «بسم الله الكبير أعوذ بالله العظيم من شر كل عرق نعار ومن شر حر النار» میں بڑے اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں اور عظمت والے اللہ کے واسطے سے ہر بھڑکتی رگ اور آگ کی گرمی کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- ہم اسے صرف ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ کی روایت سے جانتے ہیں اور ابراہیم بن اسماعیل ضعیف الحدیث سمجھے جاتے ہیں،
۳- بعض احادیث میں «عرق نعار» کے بجائے «عرق يعار» بھی مروی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الطب 37 (3526) (تحفة الأشراف: 6076) (ضعیف) (سند میں ابراہیم بن اسماعیل ضعیف راوی ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، المشكاة (1554) // ضعيف الجامع الصغير (4587) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(2075) إسناده ضعيف / جه 3526 ¤ إبراھيم بن إسماعيل : ضعيف (تقدم:1462)

Share this: