احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

48: باب مَا ذُكِرَ فِي دَعْوَةِ الْمُسَافِرِ
باب: مسافر کی دعا کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 3448
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا ابو عاصم، حدثنا الحجاج الصواف، عن يحيى بن ابي كثير، عن ابي جعفر، عن ابي هريرة رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ثلاث دعوات مستجابات: دعوة المظلوم، ودعوة المسافر، ودعوة الوالد على ولده "،
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین طرح کی دعائیں مقبول ہوتی ہیں: مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا، اور باپ کی بد دعا اپنے بیٹے کے حق میں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم 1905 (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن، الصحيحة (598 - 1797)

سنن ترمذي حدیث نمبر: 3448M
حدثنا علي بن حجر، حدثنا إسماعيل بن إبراهيم، عن هشام الدستوائي، عن يحيى بن ابي كثير بهذا الإسناد، نحوه، وزاد فيه: مستجابات لا شك فيهن ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن، وابو جعفر الرازي هذا الذي روى عنه يحيى بن ابي كثير يقال له: ابو جعفر المؤذن، وقد روى عنه يحيى بن ابي كثير غير حديث، ولا نعرف اسمه.
ہشام دستوائی نے یحییٰ بن ابی کثیر سے اسی سند کے ساتھ، اسی جیسی حدیث روایت کی، انہوں نے اس حدیث میں «ثلاث دعوات مستجابات» کے الفاظ بڑھائے ہیں، (یعنی بلاشبہہ ان کی قبولیت میں کوئی شک نہیں ہے)
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے۔
۲- اور ابو جعفر رازی کا نام میں نہیں جانتا، (لیکن) ان سے یحییٰ بن ابی کثیر نے کئی حدیثیں روایت کی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ماقبلہ (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن، الصحيحة (598 - 1797)

Share this: