احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

46: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْعَشَاءِ
باب: رات کے کھانے کی فضیلت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1856
حدثنا يحيى بن موسى، حدثنا محمد بن يعلى الكوفي، حدثنا عنبسة بن عبد الرحمن القرشي، عن عبد الملك بن علاق، عن انس بن مالك، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " تعشوا ولو بكف من حشف فإن ترك العشاء مهرمة "، قال ابو عيسى: هذا حديث منكر لا نعرفه إلا من هذا الوجه وعنبسة يضعف في الحديث، وعبد الملك بن علاق مجهول.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کا کھانا کھاؤ گر چہ ایک مٹھی ردی کھجور ہی کیوں نہ ہو، اس لیے کہ رات کا کھانا چھوڑنا بڑھاپے کا سبب ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث منکر ہے،
۲- ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں، عنبسہ حدیث بیان کرنے میں ضعیف ہیں اور عبدالملک بن علاق مجہول ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف، (تحفة الأشراف: 8641) (ضعیف) (سند میں عنبسہ متروک الحدیث راوی ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، الضعيفة (116) // ضعيف الجامع الصغير (2447) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(1856) إسناده ضعيف جدًا ¤ محمد بن يعلي: ضعيف، و شيخه عنبسة بن عبدالرحمن : متروك، رماه أبو حاتم بالوضع (تق:6412 ،5206) وانظر ضعيف سنن ابن ماجه (3355)

Share this: