احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: باب مَا جَاءَ فِي التَّغْلِيسِ بِالْفَجْرِ
باب: فجر غلس (اندھیرے) میں پڑھنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 153
حدثنا قتيبة، عن مالك بن انس، قال: وحدثنا الانصاري، حدثنا معن، حدثنا مالك، عن يحيى بن سعيد، عن عمرة، عن عائشة، قالت: " إن كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ليصلي الصبح فينصرف النساء ". قال الانصاري: فيمر النساء متلففات بمروطهن ما يعرفن من الغلس، وقال قتيبة: متلفعات. قال: وفي الباب عن ابن عمر , وانس , وقيلة بنت مخرمة. قال ابو عيسى: حديث عائشة حسن صحيح، وقد رواه الزهري، عن عروة، عن عائشة نحوه، وهو الذي اختاره غير واحد من اهل العلم من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، منهم ابو بكر , وعمر ومن بعدهم من التابعين، وبه يقول الشافعي , واحمد , وإسحاق: يستحبون التغليس بصلاة الفجر.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم جب فجر پڑھا لیتے تو پھر عورتیں چادروں میں لپٹی ہوئی لوٹتیں وہ اندھیرے کی وجہ سے پہچانی نہیں جاتی تھیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن عمر، انس، اور قیلہ بنت مخرمہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- اور اسی کو صحابہ کرام جن میں ابوبکر و عمر رضی الله عنہما بھی شامل ہیں اور ان کے بعد کے تابعین میں سے بہت سے اہل علم نے پسند کیا ہے، اور یہی شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں کہ فجر «غلس» (اندھیرے) میں پڑھنا مستحب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 13 (372)، والمواقیت 27 (578)، والأذان 163 (867)، و165 (872)، صحیح مسلم/المساجد 40 (645)، سنن ابی داود/ الصلاة 8 (423)، سنن النسائی/المواقیت 25 (547، 546)، والسہو 101 (1363)، سنن ابن ماجہ/الصلاة 2 (669)، (تحفة الأشراف: 3582)، موطا امام مالک/وقوت الصلاة 1 (4)، مسند احمد (6/33، 36، 179، 248، 259) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (669)

Share this: