احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: باب مَا جَاءَ فِي الْمُوضِحَةِ
باب: موضحہ (ہڈی کھل جانے والے زخم) کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1390
حدثنا حميد بن مسعدة , اخبرنا يزيد بن زريع , اخبرنا حسين المعلم , عن عمرو بن شعيب , عن ابيه , عن جده , ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " في المواضح , خمس خمس ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن , والعمل على هذا عند اهل العلم وهو قول: سفيان الثوري , والشافعي , واحمد , وإسحاق , ان في الموضحة خمسا من الإبل.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «موضحہ» (ہڈی کھل جانے والے زخم) ۱؎ میں پانچ اونٹ ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- اور اہل علم کے نزدیک اسی پر عمل ہے، سفیان ثوری، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا قول یہی ہے کہ «موضحہ» (ہڈی کھل جانے والے زخم) میں پانچ اونٹ ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الدیات 20 (4562)، سنن النسائی/القسامة 44 (4854)، سنن ابن ماجہ/الدیات 18 (2653) (تحفة الأشراف: 8680)، و مسند احمد (2/207) (حسن صحیح)

وضاحت: ۱؎: «موضحہ» وہ زخم ہے جس سے ہڈی کھل جائے۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، ابن ماجة (2655)

Share this: