احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: باب مَا جَاءَ فِي دِيَةِ الأَصَابِعِ
باب: انگلیوں کی دیت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1391
حدثنا ابو عمار، حدثنا الفضل بن موسى , عن الحسين بن واقد , عن يزيد بن عمرو النحوي , عن عكرمة , عن ابن عباس , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " في دية الاصابع , اليدين والرجلين سواء , عشر من الإبل لكل اصبع ". قال ابو عيسى: وفي الباب , عن ابي موسى , وعبد الله بن عمرو. قال ابو عيسى: حديث ابن عباس حديث حسن صحيح غريب من هذا الوجه , والعمل على هذا عند اهل العلم وبه يقول سفيان , والشافعي , واحمد , وإسحاق.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیوں کی دیت کے بارے میں فرمایا: دونوں ہاتھ اور دونوں پیر برابر ہیں، (دیت میں) ہر انگلی کے بدلے دس اونٹ ہیں۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس سند سے ابن عباس کی حدیث حسن صحیح اور غریب ہے،
۲- اہل علم کا عمل اسی پر ہے، سفیان ثوری، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ اسی کے قائل ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الدیات 20 (4561)، (تحفة الأشراف: 6249) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (2271)

Share this: