احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: باب مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
باب: بدن داغنے کی رخصت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2050
حدثنا حميد بن مسعدة، حدثنا يزيد بن زريع، اخبرنا معمر، عن الزهري، عن انس، ان النبي صلى الله عليه وسلم " كوى اسعد بن زرارة من الشوكة "، قال ابو عيسى: وفي الباب عن ابي، وجابر، وهذا حديث حسن غريب.
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسعد بن زرارہ کے بدن کو سرخ پھنسی کی بیماری میں داغا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- اس باب میں ابی اور جابر رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 1549) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ علاج کے طور پر بدن کو داغنا جائز ہے لیکن بلا ضرورت محض بیماری کے اندیشہ سے ایسا کرنا مکروہ ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (5434 / التحقيق الثانى)

Share this: