احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: باب مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَسْأَلُهُ أَبُوهُ أَنْ يُطَلِّقَ زَوْجَتَهُ
باب: باپ لڑکے سے کہے کہ اپنی بیوی کو طلاق دے دو تو کیا کرے؟
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1189
حدثنا احمد بن محمد، انبانا ابن المبارك، انبانا ابن ابي ذئب، عن الحارث بن عبد الرحمن، عن حمزة بن عبد الله بن عمر، عن ابن عمر، قال: كانت تحتي امراة احبها، وكان ابي يكرهها، فامرني ابي ان اطلقها، فابيت فذكرت ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم، فقال: " يا عبد الله بن عمر، طلق امراتك ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح إنما نعرفه من حديث ابن ابي ذئب.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میرے نکاح میں ایک عورت تھی، میں اس سے محبت کرتا تھا، اور میرے والد اسے ناپسند کرتے تھے۔ میرے والد نے مجھے حکم دیا کہ میں اسے طلاق دے دوں، لیکن میں نے ان کی بات نہیں مانی۔ پھر میں نے اس کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا: عبداللہ بن عمر! تم اپنی بیوی کو طلاق دے دو ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے، ہم اسے صرف ابن ابی ذئب ہی کی روایت سے جانتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الأدب 129 (5138)، سنن ابن ماجہ/الطلاق 36 (2088)، (تحفة الأشراف: 6701)، مسند احمد (2/42، 53) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (2088)

Share this: