احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: باب مَا جَاءَ فِي الْحَمْدِ عَلَى الطَّعَامِ إِذَا فُرِغَ مِنْهُ
باب: کھانے کے بعد اللہ کی حمد و ثنا بیان کرنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1816
حدثنا هناد، ومحمود بن غيلان، قالا: حدثنا ابو اسامة، عن زكريا بن ابي زائدة، عن سعيد بن ابي بردة، عن انس بن مالك، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال: " إن الله ليرضى عن العبد ان ياكل الاكلة او يشرب الشربة فيحمده عليها " قال: وفي الباب عن عقبة بن عامر، وابي سعيد، وعائشة، وابي ايوب، وابي هريرة، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن وقد رواه غير واحد عن زكريا بن ابي زائدة نحوه ولا نعرفه إلا من حديث زكريا بن ابي زائدة.
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ اس بندے سے راضی ہوتا ہے جو ایک لقمہ کھاتا ہے یا ایک گھونٹ پیتا ہے، تو اس پر اللہ کی تعریف کرتا ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- زکریا بن ابی زائدہ سے اسے کئی لوگوں نے اسی طرح روایت کیا ہے، ہم اسے صرف زکریا بن ابی زائدہ کی روایت سے جانتے ہیں،
۳- اس باب میں عقبہ بن عامر، ابوسعید، عائشہ، ابوایوب اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الذکر والدعاء 24 (2734)، (تحفة الأشراف: 857)، و مسند احمد (3/100، 117) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (1651)

Share this: