احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

189: باب مَا جَاءَ إِذَا كَانَ الْمَطَرُ فَالصَّلاَةُ فِي الرِّحَالِ
باب: جب بارش ہو رہی ہو تو گھر میں نماز پڑھ لینے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 409
حدثنا ابو حفص عمرو بن علي البصري، حدثنا ابو داود الطيالسي، حدثنا زهير بن معاوية، عن ابي الزبير، عن جابر، قال: كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم في سفر فاصابنا مطر، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " من شاء فليصل في رحله " قال: وفي الباب، عن ابن عمر , وسمرة , وابي المليح، عن ابيه وعبد الرحمن بن سمرة قال ابو عيسى: حديث جابر حديث حسن صحيح، وقد رخص اهل العلم في القعود عن الجماعة والجمعة في المطر والطين، وبه يقول: احمد , وإسحاق، قال ابو عيسى: سمعت ابا زرعة يقول: روى عفان بن مسلم، عن عمرو بن علي حديثا وقال ابو زرعة: لم نر بالبصرة احفظ من هؤلاء الثلاثة علي بن المديني , وابن الشاذكوني , وعمرو بن علي، وابو المليح اسمه: عامر، ويقال: زيد بن اسامة بن عمير الهذلي.
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ بارش ہونے لگی تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جو چاہے اپنے ڈیرے میں ہی نماز پڑھ لے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- جابر رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن عمر، سمرہ، ابولملیح عامر (جنہوں نے اپنے باپ اسامہ بن عمر ہذل سے روایت کی ہے) اور عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- بعض اہل علم نے بارش اور کیچڑ میں جماعت میں حاضر نہ ہونے کی رخصت دی ہے، یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المسافرین 3 (698)، سنن ابی داود/ الصلاة 214 (1065)، (تحفة الأشراف: 2716)، مسند احمد (3/312، 327) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (2 / 340 - 341) ، صحيح أبي داود (976)

Share this: