احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

8: باب الْحُكْمِ فِي الدِّمَاءِ
باب: خون کے فیصلہ کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1396
حدثنا محمود بن غيلان , حدثنا وهب بن جرير , حدثنا شعبة , عن الاعمش، عن ابي وائل، عن عبد الله , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن اول ما يحكم بين العباد في الدماء ". قال ابو عيسى: حديث عبد الله حديث حسن صحيح , وهكذا روى غير واحد , عن الاعمش مرفوعا , وروى بعضهم , عن الاعمش ولم يرفعوه.
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (آخرت میں) بندوں کے درمیان سب سے پہلے خون کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عبداللہ کی حدیث حسن صحیح ہے، اسی طرح کئی لوگوں نے اعمش سے مرفوعاً روایت کی ہے،
۲- اور بعض نے اعمش سے روایت کی ہے ان لوگوں نے اسے مرفوع نہیں کہا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الرقاق 48 (6533)، والدیات 1 (6864)، صحیح مسلم/القسامة 8 (1678)، سنن النسائی/المحاربة 2 (3997)، سنن ابن ماجہ/الدیات 1 (2617)، (تحفة الأشراف: 9246)، و مسند احمد (1/388، 441، 442) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہ حدیث «أول ما يحاسب به العبد صلاته» کے منافی نہیں ہے، کیونکہ خون کے فیصلہ کا تعلق لوگوں کے آپسی حقوق سے ہے جب کہ صلاۃ والی حدیث کا تعلق خالق کائنات کے حقوق سے ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ لوگوں کے حقوق میں سے سب سے بڑی اور اہم چیز جس کے بارے میں سوال ہو گا وہ خون ہے، اسی طرح حقوق اللہ میں سے سب سے بڑی چیز جس کے بارے میں سب سے پہلے سوال ہو گا وہ صلاۃ ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2615)

Share this: