احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: باب مِنْهُ
باب:۔۔۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2569
حدثنا ابو سعيد الاشج، حدثنا عقبة بن خالد، حدثنا عبيد الله بن عمر، عن خبيب بن عبد الرحمن، عن جده حفص بن عاصم، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يوشك الفرات يحسر عن كنز من ذهب فمن حضره فلا ياخذ منه شيئا " , قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ دریائے فرات سونے کا خزانہ اگلے، لہٰذا (اس وقت) جو موجود ہو وہ اس میں سے کچھ بھی نہ لے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الفتن 24 (7119)، صحیح مسلم/الفتن 8 (2894)، سنن ابن ماجہ/الفتن 25 (4045) (تحفة الأشراف: 12263)، و مسند احمد (2/261، 332، 360) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس لیے کہ یہ جھگڑا اور فتنہ و فساد کا ذریعہ بن جائے گا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: