احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

37: باب مَا جَاءَ فِي تَقْبِيلِ الْحَجَرِ
باب: حجر اسود کو بوسہ لینے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 860
حدثنا هناد، حدثنا ابو معاوية، عن الاعمش، عن إبراهيم، عن عابس بن ربيعة، قال: رايت عمر بن الخطاب يقبل الحجر، ويقول: " إني اقبلك واعلم انك حجر، ولولا اني رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقبلك لم اقبلك ". قال: وفي الباب عن ابي بكر، وابن عمر. قال ابو عيسى: حديث عمر حديث حسن صحيح.
عابس بن ربیعہ کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب رضی الله عنہ کو حجر اسود کا بوسہ لیتے دیکھا، وہ کہہ رہے تھے: میں تیرا بوسہ لے رہا ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ تو ایک پتھر ہے، اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیرا بوسہ لیتے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے بوسہ نہ لیتا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عمر کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابوبکر اور ابن عمر سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 50 (1597)، و57 (1605)، (1610)، صحیح مسلم/الحج 41 (1270)، سنن ابی داود/ المناسک 47 (1873)، سنن النسائی/الحج 147 (2940)، سنن ابن ماجہ/المناسک 27 (2943)، (تحفة الأشراف: 10473)، مسند احمد (1/26، 46) (صحیح) وأخرجہ کل من: موطا امام مالک/الحج 36 (115)، مسند احمد (1/21، 34، 35، 39، 51، 53، 54)، سنن الدارمی/المناسک 42 (1906) من غیر ہذا الطریق۔

وضاحت: ۱؎: اپنے اس قول سے عمر رضی الله عنہ لوگوں کو یہ بتانا چاہتے تھے کہ حجر اسود کا چومنا رسول اللہ کے فعل کی اتباع میں ہے نہ کہ اس وجہ سے کہ یہ خود نفع و نقصان پہنچا سکتا ہے جیسا کہ جاہلیت میں بتوں کے سلسلہ میں اس طرح کا لوگ عقیدہ رکھتے تھے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2943)

Share this: