احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

32: باب مَا جَاءَ فِي مُبَاشَرَةِ الصَّائِمِ
باب: روزہ دار کا بوس و کنار کیا ہے؟
سنن ترمذي حدیث نمبر: 728
حدثنا ابن ابي عمر، حدثنا وكيع، حدثنا إسرائيل، عن ابي إسحاق، عن ابي ميسرة، عن عائشة، قالت: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يباشرني وهو صائم، وكان املككم لإربه ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں مجھ سے بوس و کنار کرتے تھے، آپ اپنی خواہش پر تم میں سب سے زیادہ کنٹرول رکھنے والے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف وانظر ما بعدہ (تحفة الأشراف: 17418) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1684)

Share this: