احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

50: باب مَا جَاءَ عَاشُورَاءُ أَىُّ يَوْمٍ هُوَ
باب: عاشوراء کا دن کون سا ہے؟
سنن ترمذي حدیث نمبر: 754
حدثنا هناد، وابو كريب، قالا: حدثنا وكيع، عن حاجب بن عمر، عن الحكم بن الاعرج، قال: " انتهيت إلى ابن عباس، وهو متوسد رداءه في زمزم، فقلت: اخبرني عن يوم عاشوراء اي يوم هو اصومه، قال: " إذا رايت هلال المحرم فاعدد ثم اصبح من التاسع صائما "، قال: فقلت: اهكذا كان يصومه محمد صلى الله عليه وسلم ؟ قال: " نعم ".
حکم بن اعرج کہتے ہیں کہ میں ابن عباس کے پاس پہنچا، وہ زمزم پر اپنی چادر کا تکیہ لگائے ہوئے تھے، میں نے پوچھا: مجھے یوم عاشوراء کے بارے میں بتائیے کہ وہ کون سا دن ہے جس میں میں روزہ رکھوں؟ انہوں نے کہا: جب تم محرم کا چاند دیکھو تو دن گنو، اور نویں تاریخ کو روزہ رکھ کر صبح کرو۔ میں نے پوچھا: کیا اسی طرح سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم رکھتے تھے؟ کہا: ہاں (اسی طرح رکھتے تھے)۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصیام 20 (1133)، سنن ابی داود/ الصیام 65 (2446)، (التحفہ: 5412)، مسند احمد (1/247) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (2114)

Share this: