احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

71: بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ لِلْمُسَافِرِ وَالْمُقِيمِ
باب: مسافر اور مقیم کے مسح کی مدت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 95
حدثنا قتيبة، حدثنا ابو عوانة، عن سعيد بن مسروق، عن إبراهيم التيمي، عن عمرو بن ميمون، عن ابي عبد الله الجدلي، عن خزيمة بن ثابت، عن النبي صلى الله عليه وسلم انه سئل عن المسح على الخفين، فقال: " للمسافر ثلاثة وللمقيم يوم " , وذكر عن يحيى بن معين، انه صحح حديث خزيمة بن ثابت في المسح، وابو عبد الله الجدلي اسمه: عبد بن عبد، ويقال: عبد الرحمن بن عبد. قال ابو عيسى: هذا حسن صحيح، وفي الباب عن علي، وابي بكرة، وابي هريرة، وصفوان بن عسال، وعوف بن مالك، وابن عمر، وجرير.
خزیمہ بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: مسافر کے لیے تین دن ہے اور مقیم کے لیے ایک دن۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- یحییٰ بن معین سے منقول ہے کہ انہوں نے مسح کے سلسلہ میں خزیمہ بن ثابت کی حدیث کو صحیح قرار دیا ہے،
۳- اس باب میں علی، ابوبکرۃ، ابوہریرہ، صفوان بن عسال، عوف بن مالک، ابن عمر اور جریر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الطہارة 60 (157)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 86 (553)، (تحفة الأشراف: 3528)، مسند احمد (5/213) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (553)

Share this: