احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

57: باب مَا جَاءَ مِنْ أَيْنَ يَخْرُجُ الدَّجَّالُ
باب: دجال کہاں سے نکلے گا؟
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2237
حدثنا محمد بن بشار، واحمد بن منيع، قالا: حدثنا روح بن عبادة، حدثنا سعيد بن ابي عروبة، عن ابي التياح، عن المغيرة بن سبيع، عن عمرو بن حريث، عن ابي بكر الصديق، قال: حدثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " الدجال يخرج من ارض بالمشرق، يقال لها: خراسان، يتبعه اقوام كان وجوههم المجان المطرقة "، قال ابو عيسى: وفي الباب عن ابي هريرة، وعائشة، وهذا حديث حسن غريب، وقد رواه عبد الله بن شوذب، وغير واحد، عن ابي التياح، ولا نعرفه إلا من حديث ابي التياح.
ابوبکر صدیق رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا: دجال مشرق (پورب) میں ایک جگہ سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے، اس کے پیچھے ایسے لوگ ہوں گے جن کے چہرے تہ بہ تہ ڈھال کی طرح ہوں گے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- عبداللہ بن شوذب اور کئی لوگوں نے اسے ابوالتیاح سے روایت کیا ہے، ہم اسے صرف ابوتیاح کی روایت سے جانتے ہیں،
۳- اس باب میں ابوہریرہ اور عائشہ رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الفتن 33 (4072) (تحفة الأشراف: 6614) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی دجال کی پیروی کرنے والے چوڑے چہرے اور ابھرے رخسار والے ہوں گے۔ صحیح مسلم کی حدیث ہے کہ (ملک ایران کے شہر) اصفہان کے ستر ہزار یہودی دجال کا لشکر بن کر نکلیں گے اور ان پر کالے لباس ہوں گے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4072)

Share this: