احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: باب مِيرَاثِ الْبَنِينَ مَعَ الْبَنَاتِ
باب: لڑکیوں کی موجودگی میں لڑکوں کی میراث کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2096
حدثنا عبد بن حميد، حدثنا عبد الرحمن بن سعد، اخبرنا عمرو بن ابي قيس، عن محمد بن المنكدر، عن جابر بن عبد الله، قال: " جاءني رسول الله صلى الله عليه وسلم يعودني وانا مريض في بني سلمة، فقلت: يا نبي الله، كيف اقسم مالي بين ولدي، فلم يرد علي شيئا، فنزلت: يوصيكم الله في اولادكم للذكر مثل حظ الانثيين سورة النساء آية 11 الآية "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن صحيح، وقد رواه شعبة، وابن عيينة، وغيره عن بن المنكدر، عن جابر.
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کی غرض سے تشریف لائے اس وقت میں بنی سلمہ کے محلے میں بیمار تھا، میں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! میں اپنا مال اپنی اولاد ۱؎ کے درمیان کیسے تقسیم کروں؟ آپ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا: پھر یہ آیت نازل ہوئی: «يوصيكم الله في أولادكم للذكر مثل حظ الأنثيين» اللہ تعالیٰ تمہاری اولاد کے بارے میں وصیت کرتا ہے کہ ایک لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے برابر ہے (النساء: ۱۱)۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- شعبہ، سفیان بن عیینہ اور دوسرے لوگوں نے بھی یہ حدیث محمد بن منکدر کے واسطہ سے جابر رضی الله عنہ سے روایت کی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف و أعادہ في تفسیر النساء (3015) (تحفة الأشراف: 3066) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اگلی روایت جو صحیحین کی ہے اس میں اولاد کی بجائے بہنوں کا تذکرہ ہے، اور صحیح واقعہ بھی یہی ہے کہ جابر رضی الله عنہ کی اس وقت تو اولاد تھی ہی نہیں، اس لیے یہ روایت صحیح ہونے کے باوجود شاذ کی قبیل سے ہوئی (دیکھئیے اگلی روایت)۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: