احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

51: باب مِنْهُ
باب:۔۔۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2502
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا يحيى بن سعيد , وعبد الرحمن بن مهدي , قالا: حدثنا سفيان، عن علي بن الاقمر، عن ابي حذيفة، وكان من اصحاب ابن مسعود، عن عائشة، قالت: حكيت للنبي صلى الله عليه وسلم رجلا، فقال: ما يسرني اني حكيت رجلا، وان لي كذا وكذا، قالت: فقلت: يا رسول الله إن صفية امراة، وقالت بيدها: هكذا كانها تعني قصيرة، فقال: " لقد مزجت بكلمة لو مزجت بها ماء البحر لمزج ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص کی نقل کی تو آپ نے فرمایا: مجھے یہ پسند نہیں کہ میں کسی انسان کی نقل کروں اور مجھے اتنا اور اتنا مال ملے۔ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بیشک صفیہ ایک عورت ہیں، اور اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کیا، گویا یہ مراد لے رہی تھیں کہ صفیہ پستہ قد ہیں۔ آپ نے فرمایا: بیشک تم نے اپنی باتوں میں ایسی بات ملائی ہے کہ اگر اسے سمندر کے پانی میں ملا دیا جائے تو اس کا رنگ بدل جائے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الأدب 40 (4875) (تحفة الأشراف: 16132)، و مسند احمد (6/189) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی کی نقل بھی غیبت میں شامل ہے، اس لیے بطور تحقیر کسی کے جسمانی عیب کی نقل اتارنا یا تنقیص کے لیے اسے بیان کرنا سخت گناہ کا باعث ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (4853 و 4857 / التحقيق الثانى) ، غاية المرام (427)

Share this: