احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

52: باب مِنْهُ
باب:۔۔۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2504
حدثنا إبراهيم بن سعيد الجوهري، حدثنا ابو اسامة، حدثنا بريد بن عبد الله، عن ابي بردة، عن ابي موسى، قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم اي المسلمين افضل ؟ قال: " من سلم المسلمون من لسانه ويده " , هذا حديث صحيح غريب من هذا الوجه من حديث ابي موسى.
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کیا گیا کہ مسلمانوں میں سب سے زیادہ افضل کون ہے؟ آپ نے فرمایا: جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث ابوموسیٰ کی روایت سے اس سند سے صحیح غریب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الإیمان 5 (11)، صحیح مسلم/الإیمان 14 (42)، سنن النسائی/الإیمان 11 (5002) (تحفة الأشراف: 9041) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: زبان سے محفوظ رہنے کا مفہوم یہ ہے کہ وہ اپنی زبان سے کسی مسلمان کی طعن و تشنیع، غیبت چغل خوری، بہتان تراشی نہ کرے، نہ ہی اسے گالی گلوج دے، اور ہاتھ سے محفوظ رہنے کا مفہوم یہ ہے کہ اپنے ہاتھ سے نہ کسی کو مارے، نہ قتل کرے، نہ ناحق کسی کی کوئی چیز توڑے، اور نہ ہی باطل افکار پر مشتمل کوئی تحریر لکھے جس سے کہ لوگ گمراہ ہوں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: